علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیدیا
علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دے دیا اور کہا ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے حوالے فتویٰ جاری کردیا ، جس میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی ،ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔
جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ دے دیا
خواتین کی انتخابی مہم کیخلاف فتویٰ، نفرت کا نتیجہ یا عورتوں کی طاقت کا خوف
رضاعیت کا حساس معاملہ، فتویٰ آنے پر پاکستان کا پہلا انسانی دودھ کا بینک بند
فتوے میں علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے، جان لیوا کھیل اسلام میں ممنوع ہیں، پتنگ بازی اور ون وہیلنگ جیسے کھیل خودکشی کے مترادف ہیں۔
فتوے میں کہا گیا ہے کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے،اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
علماء کرام کے مطابق ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، ”یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں“،اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔
Comments are closed on this story.