Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

حکومت کا اپوزییشن کے مطالبات کا تحریری جواب 28 جنوری کو دینے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2025 07:11pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا حکومت اپوزیشن کے مطالبات کا تحریری جواب 28 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفیصلات کے مطابق حکومت کی مذاکرات کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیی صدارت میں ان کے چیمبر میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات کا 28 جنوری کو تحریری جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ’ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، پی پی رہنما نوید قمر،عبدالعلیم خان، رانا ثنا اللہ، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک شریک ہوئے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لے کر جواب تیار کرنے کا فیصلہ

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان سدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا، 28تاریخ کو پی ٹی آئی کی مزاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کا جواب تیار کرنے پر عرفان صدیقی کی تردی

کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میٹنگ میں اپوزیشن کے خط پر تفصیلی غور کیا ہے، قانونی معاملات کو بھی دیکھا ہے، خط کاجواب ابھی تیار نہیں ہوا ،جواب تیاری کے مراحل میں ہے،

اعجاز الحق نے کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،جتنی باتیں انہوں نے لکھی ہیں اس کا ایک ایک پہلو دیکھا جارہا ہے۔

ayaz sadiq

Pakistan Politics

Govt Negotiation Committee