Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

ایک قطار میں 6 سیاروں کا بہترین نظارہ پاکستان میں کب دیکھا جاسکے گا؟

اس ںظارے نے آپ کی آنکھوں تک پہنچنے کے لیے لاکھوں، اربوں میل کا سفر طے کیا ہے
شائع 22 جنوری 2025 02:32pm

کائنات کی خاموش وسعتوں میں قدرت کے حسین راز چھپے ہوئے ہیں۔ ستاروں کی چمک اور سیاروں کی حرکت انسان کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ آج رات آسمان پر ایک نایاب اور دلکش مظہر دیکھنے کو ملے گا جب چھ سیارے ایک قطار میں چمکتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ نظارہ نہ صرف قدرت کی صناعی کا ثبوت ہے بلکہ انسان کو کائنات کی وسعتوں کا احساس دلانے کا مظہربھی ہے۔

مریخ، زہرہ، مشتری، اور زحل ایک نایاب سیاروں کی ایک قطار میں چمک رہے ہیں۔ یورینس اور نیپچون کو تلاش کرنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہے۔

21 جنوری سے اسٹار گیزرز ایک نادر آسمانی قدرت کے شاہکار کا مشاہدہ کر سکتے ہیں کیونکہ چھ سیارے، مریخ، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون رات کو آسمان میں ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

ایک قطار جسے عام طور پر ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے، مریخ، زہرہ، مشتری اور زحل کے لیے صرف آنکھ سے نظر آئے گا، جبکہ یورینس اور نیپچون کو مشاہدے کے لیے دوربین کی ضرورت درکار ہوگی۔ سیاروں کی پریڈ کا دیکھنے کا بہترین دن 25 جنوری بتایا گیا ہے۔

میٹا واٹس ایپ صارفین کیلیے کونسی بڑی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے؟ اہم اعلان

فروری کے آخر تک، عطارد مختصر طور پر سیدھ میں شامل ہو جائے گا، جس سے زمین سے 7 سیاروں کا نظارہ ہوسکے گا۔ تاہم، ساتوں کو بیک وقت دیکھنا مشکل ہوگا کیونکہ زحل، عطارد اور نیپچون غروب آفتاب کے دوران افق کے قریب رہیں گے۔

ماہرین فلکیات آسمان پر موجود سیاروں بہترین نظارہ دیکھنے کے لیے شہر کی روشنیوں سے دور بادلوں سے پاک علاقوں کی طرف جانے کی مشورہ دیتے ہیں۔

فلکیات کی ماہر جینیفر میلارڈ نے سیاروں کو براہ راست دیکھنے کے تجربے کو غیر معمولی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ جو روشنی دیکھ رہے ہیں اس نے آپ کی آنکھوں تک پہنچنے کے لیے لاکھوں یا اربوں میل کا سفر طے کیا۔‘

آپ کے دسترخوان پر موجود، مہلک ترین کھانے

یہ سیاروں کی قطار کائنات کی وسعت کو دریافت کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتی ہے، جس میں زہرہ، زحل اور نیپچون کے مارچ کے اوائل تک رات کے آسمان سے غائب ہونے کی توقع ہے۔

world

astronomy

Amazing News

at sky