صارم کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت، مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے لیب بھجوا دیئے
نارتھ کراچی سے 7 سالہ صارم کی لاش ملنے کا بعد زیر حراست پانچ مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے کراچی یونیورسٹی کی لیب کوبھجوا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے گذشتہ روز ابتدائی پوسٹ مارٹم سے متعلقہ ڈاکٹرزسے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مختلف افراد کے بیانات بھی قلم بند کیے۔
ملاقات کے دوران ٹیم نے ابتدائی پوسٹ مارٹم اور شواہد کے حوالے سے ڈاکٹرز کی رائے لی، ڈی این اے رپورٹس اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوگی۔
پولیس حکام کے مطابق کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگی۔
صارم قتل کیس میں اہم پیشرفت، 5 ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے بنائی کمیٹی نے صارم کے قتل کی مختلف زاویوں سے تفتیش کررہی ہے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مختلف افراد کے بیانات بھی قلم بند کرلیے گئے ہیں۔
کراچی: 11 دن سے لاپتہ 7 سالہ صارم کی لاش واٹر ٹینک سے برآمد، ’پولیس خاندان کی کردار کشی کرتی رہی‘
واضح رہے کہ صارم کی تشدد زدہ لاش 18 جنوری کی صبح گمشدگی کے 11 روز بعد واٹر ٹینک سے ملی تھی۔
پولیس نے 5 ملزمان کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا جس میں صارم کے قریبی رشتے دار اظہر، 2 چوکیدار، معلم اور وال مین شامل تھے۔
ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہلخانہ کا احتجاج
دریں اثنا نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کے اغوا اور قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہلخانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
احتجاج فلیٹ کے باہر کیا گیا، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صارم کو انصاف دیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
Comments are closed on this story.