Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

اسمبلی کورم توڑنے کا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ بے نقاب

ایوان نہ چھوڑنے والے ایم این ایز کو انضباطی کارروائی کا پیغام ملا تھا، پیپلز پارٹی ذرائع
شائع 21 جنوری 2025 03:00pm

گزشتہ روز (پیر کو) قومی اسمبلی اجلاس میں کورم ٹوٹنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسمبلی میں کورم توڑنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ تھا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے سگنل پر پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کر کے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پر مشترکہ طور ایوان چھوڑنے کا فیصلہ ہوا تھا، پی پی نے اسمبلی شروع ہونے سے قبل کورم توڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

بلوچستان میں قتل و غارت صوبے سے نہیں پاکستان سے دشمنی ہے، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کورم توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کی تھی، پی پی کے آغا رفیع اللہ نے کورم کے معاملے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کی، اجلاس سے قبل آغا رفیع اللہ نے پارٹی ایم این ایز کو فیصلے سے آگاہ کیا، پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو ہر صورت ایوان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی، ایوان نہ چھوڑنے والے ایم این ایز کو انضباطی کارروائی کا پیغام ملا تھا۔

قانون سازی ہمارا کام ہے، عدلیہ مداخلت نہ کرے، وزیر قانون

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو لابی میں کورم کی معاملے پر بریفنگ دی گئی تھی، پی پی قیادت نے پلان کی کامیابی پر آغا رفیع اللہ کو شاباش دی ہے۔

National Assembly

Pakistan People's Party (PPP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Assembly Quorum