گرم سوس گرنے سے لڑکی جھلس گئی، عدالت کا ریسٹورنٹ کو بھاری معاوضہ دینے کا حکم
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک لڑکی نے باربی کیو سوس سے جلنے کے بعد ایک ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مئی 2023 میں اس وقت پیش آیا جب جینیس مونیتا اور ان کی بہن نے سان انتونیو کے ریسٹورنٹ میں جا کر ناشتے میں ٹیکو کے ساتھ باربی کیو سوس کا بھی آرڈر دیا۔
بعد ازاں ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں جب لڑکی نے بیگ سے سوس نکالا تو وہ اس کی ٹانگ پر جا گرا جو اس وقت کھول رہا تھا جس سے وہ بری طرح جل گئیں۔
اگرچہ امریکا میں ریسٹورنٹ کی پالیسی کے مطابق جب باربی کیو سوس پیش کیا جاتا ہے تو اس کا درجہ حرارت کم از کم 165 ڈگری (73C) ہونا چاہیے، تاہم لڑکی نے ریسٹورنٹ کیخلاف مقدمے میں دعویٰ کیا کہ اس وقت سوس کا درجہ حرارت 189 ڈگری (87C) تھا۔
ریسٹورنٹ کا 100 سال سے ایک ہی تیل سے برگر فرائی کرنے کا دعویٰ
عدالت نے لڑکی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بل ملر باربی کیو ریسٹورنٹ کو 2.8 ملین ڈالر (24 کروڑ) کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ معاوضے میں لڑکی کے میڈیکل بلز کے لیے رقم، ان کی دوا اور دیگر اخراجات کے معاوضے کی رقم شامل تھی۔
لڑکی کی جانب سے ریسٹورنٹ کے خلاف بیان دیا گیا کہ “ریسٹورنٹ انتظامیہ میں سے کسی نے مجھ سے معافی نہیں مانگی صرف مجھ سے ہاتھ ملایا اور مڑ کر پوچھا تک نہیں۔
کیشیئرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں، ایرانی ریسٹورنٹ کا نرالا مینو وائرل
عدالت کے فیصلے سے پہلے ریسٹورنٹ نے لڑکی کو طبی بلوں کی ادائیگی کے لیے ایک چیک بھیج کر اور ملازمت جانے کی وجہ سے ضائع ہونے والی رقم کو پورا کرنے کی پیشکش کر کے معاملات درست کرنے کی کوشش کی تھی۔
Comments are closed on this story.