پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے؟ اعداد و شمار جاری
سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے
حج 2025 میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے۔
حج کے خواہش مندوں کے لیے آخری موقع : محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی جاری
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا
ذرائع نے بتایا کہ عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں، پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اورنجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جبکہ 89605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔
hajj 2025
مقبول ترین
Comments are closed on this story.