Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، امریکی صدر بائیڈن

غزہ جنگ بندی معاہدے کو امریکا کی مسلسل اور انتھک سفارت کاری کا نتیجہ قرار دیدیا
شائع 19 جنوری 2025 10:52pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

جو بائیڈن اپنی صدارت کے آخری دن جنوبی کیرولائنا کے دورے کے دوران خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ”جنگ بندی کے نفاذ کے چند گھنٹے بعد، اتنی تکالیف اور جانوں کے ضیاع کے بعد، آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔“

بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلسطینی اپنے علاقوں میں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اور غزہ کی پٹی پر انسانی امداد کی فراہمی بڑھائی جائے گی۔

اپنا حلف یاد رکھیں، صدر جو بائیڈن کا امریکی مسلح افواج کو پیغام

جو بائیڈن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو امریکا کی مسلسل اور انتھک سفارت کاری کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے میری ٹیم اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مل کر کام کیا، جنگ بندی ڈیل میری انتظامیہ کےتحت تیار کی گئی۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ غزہ میں لڑائی کو روک دے گا، فلسطینی شہریوں کو ضروری انسانی امداد فراہم کرے گا اور یرغمالیوں کو 15 ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملائے گا۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگلے مرحلے میں امریکی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہوگی، معاہدے کی شرائط ٹرمپ کی ٹیم کے ذریعے نافذکی جائیں گی، لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے کمزور ہونے کے بعد حماس پر دباؤ تھا، بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حماس کو جنگ بندی کے لیے مجبور کیا۔

ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی

انہوں نے مزید کہا کہ ”شام میں اسد حکومت ختم ہو چکی ہے، لبنان تک ایران کی تیار رسائی ختم کر دی گئی ہے۔ ایران دہائیوں میں سب سے کمزور پوزیشن میں ہے۔“

اکتوبر 2023 میں حماس کی طرف سے اسرائیل میں حیرت انگیز اور خونریز مداخلت کے آغاز کے بعد سے غزہ میں لڑائی نے بائیڈن کی انتظامیہ کو گھیر لیا ہے۔

بائیڈن اپنی تقریر میں اسرائیل کے لیے اپنی انتظامیہ کی حمایت کی دوسری اہم تنقید کا حوالہ نہیں دیا جیسا کہ بہت سے امریکی، جنگ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر پریشان ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے دوران امریکی اتحادی کو لگام دینے کے لیے کہا تھا۔

صدر جوبائیڈن نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک امریکا تعلقات کو اہم قرار دے دیا

بائیڈن کے معاونین نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی حتمی شرائط بڑی حد تک اس جنگ بندی کے خاکہ پر عمل کرتی ہیں جو انہوں نے مئی میں تجویز کیا تھا۔

لیکن نومنتخب صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ صرف ان کی سخت گفتگو اور بائیڈن ٹیم کے ساتھ ان کے اپنے معاونین کی شمولیت نے بالآخر غزہ میں بندوقوں کو خاموش کرنے میں مدد کی۔

بائیڈن نے اتوار کو ٹرمپ اور ان کے معاونین کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا، ”اب یہ اگلی انتظامیہ پر ہے کہ وہ اس معاہدے کو نافذ کرنے میں ان کی مدد کرے۔“

”مجھے خوشی ہوئی کہ ہماری ٹیم نے آخری دنوں میں ایک آواز ہوکر بات کی۔ یہ ضروری بھی تھا اور موثر اور بے مثال تھا۔“

Joe Biden

Hamas Israel Deal

Last speech