شکار پور میں سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
سندھ کے شہر شکارپور کے رستم تھانے کی حدود میں سابق ایم این اے سردار غالب حسین ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ سردار غالب حسین ڈومکی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔
سابق ایم این اے وزیر سردار غالب حسین ڈومکی سکھر سے تعزیت کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ اپنے گھر بخشا پور جارہے تھے کہ رستم تھانے کی حدود میں 6 سے زائد نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سردار غالب حسین ڈومکی کے 2 سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سردار غالب حسین ڈومکی اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں، جن کو سکھر کے ضیا الدین اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار غالب حسین ڈومکی کے گارڈوں کی فائرنگ سے بھی ایک ڈاکو بھی مارا گیا، جس کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.