اپنی شادی کے کارڈ بانٹنے والے نوجوان کی گاڑی میں آگ لگنے سے موت
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک نوجوان اپنی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے جا رہا تھا، کار میں آگ لگنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ غازی پور کے علاقے میں بابا بینکوئٹ ہال کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص گاڑی کے اندر ہی زندہ جل گیا۔ واقعے کی جگہ کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کی ویگن آر گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی۔
متاثرہ شخص کی شناخت گریٹر نوئیڈا کے رہائشی انیل کے طور پر ہوئی ہے، جو 14 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والا تھا۔
19 سالہ لڑکی کی انسٹاگرام پر لائیو خودکشی
”رنگ کالا ہے“ شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق انیل کے بڑے بھائی سمت نے بتایا انیل دوپہر کو شادی کے کارڈ تقسیم کرنے نکلا تھا۔ جب رات دیر تک واپس نہیں آیا، تو ہم نے اسے فون کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔ رات 11 سے ساڑھے 11 کے درمیان پولیس نے ہمیں کال کی اور بتایا کہ ایک حادثہ ہوا ہے اور انیل اسپتال میں ہے۔
متاثرہ کے برادرِ نسبتی یوگیش کے مطابق انیل میری بہن سے 14 فروری کو شادی کرنے والا تھا. ہمیں اس کی موت کی خبر رات کو ملی۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی میں آگ کیسے لگی۔
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed on this story.