Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہوگئی، ذرائع
شائع 19 جنوری 2025 05:53pm

خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق عملے کی تعداد کم کی جائے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے

ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد

تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔

فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے لیا گیا۔

اسلام آباد

utility stores

Utility Store

Utility Stores Corporation