Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

وکٹ لینے کے بعد بابر اعظم کی ساجد خان کے سر پر طبلہ بجا کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 19 جنوری 2025 02:06pm

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ اسکورز تو نہ کرسکے مگر فیلڈنگ میں کافی پرُجوش دکھائی دیے۔

بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کچھ انوکھا کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا جب ساجد خان نے وکٹ لی تو بابر اعظم نے جشن کے طور پر ان کے سر پر طبلہ بجایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بابر اعظم نے یہ سیلیبریشن اس وقت کی جب ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے دوران ساجد خان نے کیوم ہوج کو آؤٹ کیا تھا۔

بابر اعظم کے یوں جشن منانے پر جہاں ان کے مداح لطف اندوز ہوئے تو کچھ نے انہیں بیٹنگ پر فوکس کرنے کو کہا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 251 رنز درکار ہیں تاہم انکے 5 کھلاڑی محض 54 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

babar azam

Pakistan vs West Indies

Sajid Khan

Video Viral

celebrate wicket

tabla