Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

اشرف تائی کو دل کا دورہ، ڈاکٹرز نے ان کی صحت سے متعلق بتا دیا

اشرف تائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، رپورٹ
شائع 19 جنوری 2025 12:55pm

پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی طبی صورتحال سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اشرف تائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

اس سے پہلے بھی سال 2013 میں اشرف تائی صحت کے سنگین مسائل سے دو چار رہ چکے ہیں یہاں تک وہ موت و زندگی کی کشمکش میں تھے مگر بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

مشہور یو ایف سی فائٹر پر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام

مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہیں، وہ کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اشرف تائی نے 34 برس بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور وہ 1983 میں جرمن حریف کے خلاف جان بوجھ کر ہارے تھے، میچ فکسنگ کرتے ہوئے اشرف طائی نے 5 لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

ashraf tai

mix martial arts champion

health condition