امریکا میں ٹک ٹاک بند، صارفین پریشان
امریکا میں معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر باضابطہ طور پر پابندی لگا دی گئی۔ امریکا میں ٹک ٹاک صارفین اب ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ایپ نے ہفتے کی رات سے ہی امریکا میں کام کرنا بند کر دیا تھا اور اسے ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا۔ پابندی سے گھنٹوں قبل ہی ٹک ٹاک آف لائن ہو گیا۔ 170 ملین سے زائد امریکی ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک ایک معروف چینی سوشل میڈیا اپیلی کیشن ہے جو اب ایپل اور گوگل ایپ سٹورز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے میسر نہیں۔
ایپلیکیشن کے کام بند کرنے کے بعد ٹک ٹاک صارفین نے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک بند ہوگیا ہے۔ صارفین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس ان کے موبائل فون سے خود ہی لاگ آؤٹ ہوگئے۔
امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ میں ٹک ٹاک صارفین کو ایک پیغام ملا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک نئے قانون کی وجہ سے ایپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پیغام میں وضاحت کی گئی کہ پابندی کا مطلب ہے کہ صارفین چند دنوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ تاہم نومنتخب صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ مل کر کوئی حل تلاش کریں گے۔
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی، یوٹیوب اور انسٹاگرام نے اپنے ملازمین کو الرٹ کردیا
ٹک ٹاک کی بندش کے بعد کئی امریکی ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ میں نے واقعی میں نہیں سوچا تھا کہ ٹک ٹاک بند ہوجائے گا۔ اب میں اداس ہوں اور مجھے ان دوستوں کی یاد آئے گی جو میں نے وہاں بنائے تھے۔ امید ہے کہ یہ ایپ جلد ہی بحال ہوجائے گی۔
Comments are closed on this story.