Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

بھارت : پولیس اہلکار سنجے رائے خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل میں مجرم قرار

عدالت سنجے رائے کی سزا کا اعلان 20 جنوری کو کرے گی
شائع 18 جنوری 2025 11:39pm

بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم سنجے رائے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔

کولکتہ کی سول اور کریمنل کورٹ نے پولیس رضا کار سنجے رائے کو کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔

کولکتہ کی سول اور کریمنل کورٹ نے اسپتال کے پولیس رضا کار سنجے رائے کو اس حملے کا قصوروارپایا جو کہ گزشتہ سال اگست میں ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے ایک سپتال میں ہوا تھا۔

بھارت میں بنا اجازت لینڈ کرنے والے پاکستانی جہاز نے کھلبلی مچادی

بھارت میں جعلی دستاویزات سے ٹیچر کی نوکری پانے والی مبینہ ’پاکستانی‘ خاتون گرفتار

سیالدہ عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انیربن داس نے مقدمے کی سماعت شروع ہونے کے 57 دن بعد فیصلہ سنایا۔ سنجے رائے کو مجرم قرار دیتے ہوئے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا، ’آپ کو سزا ملنی چاہیے۔‘

سنجے نے جج سے پوچھا، مجھے پھنسانے والے دیگر لوگوں کو کیوں رہا کیا جا رہا ہے؟ اس کے جواب میں جج انیربن داس نے کہا ’میں نے تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور گواہوں کو سنا اور مقدمے کی سماعت کے دوران دلائل بھی سنے۔اس سب سے گزرنے کے بعد میں نے آپ کو مجرم پایا، تم مجرم ہو۔ تمہیں سزا ملنی چاہیے۔

بھارتی شہری حمیدہ بانو 22 سال بعد وطن واپس لوٹ گئی

عدالت سنجے رائے کی سزا کا اعلان 20 جنوری کو کرے گی۔ اس وقت تک اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کیس نے ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا اور کولکتہ میں طویل احتجاج کیا، جس میں بنیادی طور پر ڈاکٹر اور طبی عملہ شامل تھا۔

واضح رہے کہ 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

india

murder case

kolkata

Man found guilty