ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی
ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے انکے الوداع ہونے سے پہلے سزا معافی کی اپیل کردی۔عافیہ صدیقی کے وکیل نے جوبائیڈن کو ڈوزئیر بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے انکے الوداع ہونے سے سزامعافی کی اپیل کردی ہے۔
عافیہ صدیقی کے وکیل نے جوبائیڈن کو ڈوزئیر بھیج دیا جس میں عافیہ نے کہا کہ مجھے امید ہے ایک دن میں رہا ہوجاؤں گی، میرے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔
عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے اپیل کی ہےکہ وہ صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے سزا کی معافی کا اعلان کریں ۔
ڈاکٹرعافیہ نے اپیل میں مزید کہا کہ میں ناانصافی کا شکار ہوں، میرے لیے ہر دن اذیت ہے، یہ سب کچھ سہنا اتنا آسان نہیں ہے، ان شاء اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی۔
امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کردے تو ہم عمران کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ
ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیرتک جو بائیڈن عافیہ کی درخواست پر احکامات جاری کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائيڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے اور 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلےکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.