Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

اسپین میں اسکائی لفٹ گرنے سے 30 افراد زخمی ہوگئے

وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کا حادثے پر شدید تشویش کا اظہار
شائع 18 جنوری 2025 09:09pm

اسپین کے شمالی علاقے میں اسکائی لفٹ کے گرنے سے کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کے شمالی علاقے میں اسکائی لفٹ گرنے سے کم از کم 30 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ اسپین کے پیرینییز میں واقع آسٹون ریزورٹ میں پیش آیا ہے۔

اسپین کشتی حادثہ : 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف

اسپین میں پاکستانی فیملی کے دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کچھ افراد کو برف پر گرے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، حکام کابل ٹوٹنے کی تحقیقات کر رہےہیں۔

Spain

lift collapses