Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

پاکستان میں چینی چھوڑ کر لوگ گڑ استعمال کرنے لگے

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے چینی کی پیداوار 25 فیصد کم
شائع 18 جنوری 2025 03:53pm
Pakistan sees increasing consumption of Gurr/Jaggery - Aaj News

موسمیات تبدیلی نے گنے کی فصل کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث چینی کی مٹھاس کم ہو رہی ہے اور شہریوں میں گڑ کے استعمال کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے جہاں انسانی صحت کو خطرات لاحق ہیں تو دوسری طرف اس سے فصلوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ چینی کی پیداوار 25 فیصد کم ہونے پر شہریوں نے چینی کی جگہ گڑ خریدنا شروع کر دیا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ گڑ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور کیمیکل سے پاک گڑ قدرے مہنگا ہے۔

ایک طرف گنے کی مٹھاس کم ہو رہی ہے تو دوسری جانب ستم ظریفی ہے کہ گزشتہ سال گنے کا ریٹ 400 روپے فی من تھا۔

لیکن رواں سیزن کیلئے کین کمشنر کی جانب سے ریٹ مقرر نہ کئے جانے سے شوگر ملز مالکان کسان سے 250 سے 300 روپے من گنا خرید رہے ہیں۔

ڈی جی محکمہ زراعت نوید عصمت کاہلوں کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

آرگینک اشیاء کے استعمال کے رجحان کی وجہ سے بھی شہریوں میں چینی کی بجائے گڑ اور شکر کے استعمال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان

Jaggery