Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

مصری نوجوان نے ایک ساتھ تین خواتین سے شادی کی خبر پر وضاحت پیش کردی

شہری کی منفرد شادی کی رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس میں بیویوں کے نام اسما، بوسی اور امیرہ بتائے گئے تھے
شائع 18 جنوری 2025 12:50pm

چند روز قبل ایک مصری شخص کی تین خواتین سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مصر میں ایک نوجوان احمد عادل نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کی ہے، اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود دلہا نے شئیر کی تھی۔ مصری نوجوان کو تین خواتین سے بیک وقت شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

تاہم جب یہ وائرل خبر دلہا تک پہنچی تو اسے جان کر حیران ہوئی اور سوشل میڈیا پر تین خواتین سے شادیوں کی انہوں تردید کردی۔

عرب میڈیا پر مصر کے فیوم گورنریٹ کے شہری کی منفرد شادی کی رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس میں بیویوں کے نام اسما، بوسی اور امیرہ بتائے گئے تھے، تاہم جس پر اب مصری دلہا نے وضاحت جاری کی ہے۔

دُلہا کی جانب سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس نے صرف 2 خواتین سے شادی کی ہے جبکہ تیسری خاتون وہاں تصویر اور ملاقات کے لیے وہاں موجود تھی جسے لوگ میری تیسری اہلیہ سمجھ بیٹھے۔

ذہنی سکون کی خاطر 53 شادیاں کرنے والے شخص کا مردوں کو اہم مشورہ

مصری شہری احمد عادل کا کہنا تھا کہ پہلے ایک خاتون سے شادی ہوئی اور پھر صرف 6 ماہ بعد دوسری شادی کی جو پہلی اہلیہ کی رضامندی سے ہوئی، میری دوسری شادی کے دن پہلی اہلیہ نے سفید جوڑا پہن کر میری دوسری شادی میں شرکت کی تھی اور اس طرح دو خوشیاں بن گئیں۔

احمد عادل نے کہا ہے کہ میں نے اپنی پہلی بیوی سے شادی کے 6 ماہ بعد دوسری شادی کی خواہش کے بارے میں بات کی تو وہ راضی ہوگئی، شادی کی تاریخ طے ہونے تک دونوں خواتین دوست بن چکی تھیں۔

سوشل میڈیا پر 3 شادیوں کے حوال سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کے تبصروں پر بہت دکھ ہوا، کچھ لوگوں نے شادی کی حقیقت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا، کہا لوگوں نے کہا کہ دُولہا اداکاری کرتے ہیں اور شہرت کی امید رکھتے ہیں۔

egyptian man

marries 3 women

claims rejected