سیما کے پاکستانی شوہر حیدر نے بچوں کی حوالگی کیلئے پھر اپیل کردی، بھارت سے شکوہ
19 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی پولیس نے چھوٹے سے مقدمے کی تحقیقات مکمل نہ کرسکی، سیما اورحیدر کے چار بچوں کی قسمت کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا، حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو بیان میں سیما کے پاکستانی شوہر حیدر نے ایک بار پھر بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔
بھارت جاکر محبت کی شادی کرنے والی سیما کا سابق پاکستانی شوہر حیدر اپنی بیوی کی حوالگی کیلئے ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا۔
اس سے قبل غلام حیدر نے نوائیڈا کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر سیما حیدر کو نوئیڈا کی فیملی کورٹ نے طلب کیا تھا۔اس کے علاوہ غلام حیدر نے سچن مینا کے ساتھ سیما کی شادی کوبھی چیلنج کیا تھا.
سیما حیدر کیخلاف پاکستانی شوہر کے دعوے پر بھارتی عدالت نے حکم دیدیا
حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں بے تاب باپ حیدر اپنے بچوں او ماں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں، حیدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے میرے بچے بہت عزیز ہیں اور مجھ سے دور ہیں، حیدر نے بچوں کے نام تبدیل کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں کا مذہب بھی ذبردستی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
غلام حیدر نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے معصوم بچوں کو واپس پاکستان بھیجا جائے تاکہ اس کے بچے اپنی مرضی سے اپنے والد کے ساتھ رہ سکیں۔
سیما حیدر پاکستان بھیجے جانے کے امکان سے پریشان، ’حلالہ نہیں کرونگی‘
یاد رہے بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر براستہ نیپال بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں جلد پانچویں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
چار بچوں کی ماں سیما حیدر 2023 میں غیر قانونی بھارت گئی تھی۔۔۔ اترپردیش کے ضلع نوائیڈا پولیس نے غیر قانونی بھارت میں داخلے کا مقدمہ درج کیا تھا،تین دن بعد ضمانت پر رہا کردیا اور اسی آدمی کے گھر رہنے کی اجازت دے دی جس کے پاس غیر قانونی بھارت گئی تھی، پہلے سے شادی شدہ جوکہ غلام حیدر کی بیوی ہے مذہب تبدیل کراکر سچن مینا سے شادی کرا دی۔
19ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی پولیس نے چھوٹے سے مقدمے کی تحقیقات مکمل نہیں کیں اور چار بچوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
Comments are closed on this story.