Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا: بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کرلیا گیا تھا، ذرائع
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2025 05:50pm

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال کی سزا سنادی، فیصلہ سنائے جانے کے بعد جیل حکام نے بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے تحویل میں لے لیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اور بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے کے وقت عمران خان، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر پارٹی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالتی فیصلے کے بعد جیل عملے نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا اور اب انہیں بھی اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کرلیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی جیل بیرک منتقل، ادویات بھی دے دی گئیں

احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو ادویاب بھی فراہم کر دی گئیں، بشریٰ بی بی کو ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

rawalpindi

bushra bibi

190 million pounds scandal

Imran Khan Bushra Bibi

190 MILLLION POUND CASE

190 Million Pound Reference Verdict