Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی نے انکشاف کر دیا

شاہد آفریدی کی صائم ایوب سے فون پر بات ہوئی تھی
شائع 17 جنوری 2025 11:57am

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے سے متعلق بتا دیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز انہوں نے صائم ایوب سے ان کی خیر خیریت معلوم کرنے کے لیے فون پر بات کی تھی جس پر انہوں نے بتایا کہ صائم کو مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع کیا جائے گا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام اور فٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کرو تاکہ انجری مزید پیچیدہ نہ بن جائے۔

صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے کس ملک بھیجا جا رہا ہے؟ محسن نقوی نے بتا دیا

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی بہترین فارم چل رہی تھی اور انکی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن پھر وہی بات ہمارے پاس کوئی ان کا بیک اپ نہیں ہے۔

صائم ایوب کی ٹخنے کی انجری اب کیسی ہے؟ میڈیکل رپورٹ آگئی

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ووننگ پلئیرز کم ہیں اسی لیے بیک اَپ رکھنے کا ذکر کرتا ہوں لیکن امید کرسکتے ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔

Shahid Afridi

champions trophy 2025

claims

saim ayub injury