Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی

سندھ حکومت نے نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کے لیے وفاق سے 50 فیصد فنڈ کا مطالبہ کردیا
شائع 17 جنوری 2025 08:44am

سندھ حکومت نے نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کے لیے وفاق سے 50 فیصد فنڈ کا مطالبہ کردیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے واپڈا کی درخواست پر کے فور پروجیکٹ کو ایس آر بی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں 100 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا، کابینہ کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 500 بسیں، دوسرے مرحلے میں 5000 بسیں اور تیسرے میں 4 ہزار سے 6 ہزار بسیں چلائی جائیں گی تاہم کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے 500 ملین روپے منظور کیے گئے، اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ تھر کول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلو میٹر جبکہ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھا ئی جائے گی۔

شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا 10 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، چین کی کمپنی پاور چائنا انٹرنیشنل دھابیجی اکنامک زون میں چائنیز کمپنیاں لانے کی خواہشمند ہے۔

سندھ کابینہ نے صوبائی حکومت کے ساتھ ایم او یو کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو 3 ایکڑ مزید اراضی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرتعلیم سردار شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ ٹرانسجینڈر ایجوکیشن کے لیے بہترین پالیسی مرتب کر کے کابینہ میں پیش کی جائے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

sindh cabinet

Electric vehicle

electric buses