Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
18 Ramadan 1446  

جماعت اسلامی کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم تشکر منانے کا اعلان

سندھ حکومت کو تعلیمی نسل کشی کی اجازت نہیں دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
شائع 17 جنوری 2025 08:30am

جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

کراچی ادارہ نور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو تعلیمی نسل کشی کی اجازت نہیں دیں گے، 40 فیصد سے زائد ٹیکس دینے والے شیر کراچی کے ساتھ ناروا سلوک کیوں کیا جارہا ہے، کراچی کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے راستے نہ روکے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حالات کی درستگی کے لیے دانش مندی کی ضرورت ہے، کراچی کا مسئلہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات دانشمندی سے کرنے کی ضرورت ہے، امن وامان پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیئے۔

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

palestine solidarity

hafiz naeem ur rehaman