Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
16 Rajab 1446  

کینیڈین فوٹوگرافر نے 163 فٹ گہرائی میں پانی کے اندر فوٹو شوٹ کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

اسٹیون نے 2023 میں سمندر کی 132 فٹ کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا
شائع 16 جنوری 2025 05:16pm

کینیڈین فوٹوگرافر اور خاتون ماڈل نے ایک ڈائیونگ ماہر کی مدد سے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر 163.38 کی گہرائی میں پانی کے نیچے فوٹو شوٹ کرکے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل سیارا انٹوسکی نے امریکی ڈائیونگ اور سیفٹی ماہر وین فرائیمین کی مدد سے 131 فٹ کی گہرائی میں 2023 میں قائم کیا گیا پانی کے نیچے سمندر میں فوٹو شوٹ ریکارڈ توڑ دیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

چار ماہ کی بھارتی بچی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ہیننگ اور سیارا انٹوسکی نے مہینوں ٹیکنیکل ٹریننگ جس میں کہ گیس بلینڈنگ اور ڈی کمپریشن پریکٹس شامل ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے، جس میں بوکا ریٹن کے ساحل پر ہائیڈرو اٹنلانٹک شپ ریک میں فوٹو شوٹ شامل تھا۔

ریکارڈ بریکننگ مہم کے دوران ہیننگ 163.38فٹ کی گہرائی میں پانی کے اندر تصاویر کھینچیں جبکہ انٹوسکی بطور ماڈل کام کرتی رہیں اسطرح دونوں نے اپنا پچھلا ریکارڈ توڑدیا۔

canada

Photoshoot

Guinness World Records