Aaj News

جمعہ, جنوری 17, 2025  
16 Rajab 1446  

پاکستان میں سونے کو دوبارہ پر لگ گئے، قیمت میں بڑا اضافہ

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا
شائع 16 جنوری 2025 04:15pm

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ آج دوسرے روز بھی بڑھ گئے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3433 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71 روپے کے اضافے سے 2943 روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2703 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس کے مطابق عالمی قیمت میں 29 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2900 روپے فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا تھا۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025