شاہد آفریدی بیٹیوں کے پیار کے آگے مجبور، بیگم پر غصے سے متعلق بے بسی کا اظہار
شاہد آفریدی نے 5 بیٹیوں کا باپ ہونے پر خود کو خوش قسمت کہہ دیا۔
شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نےاپنی بیٹیوں اور نانا ہونے کے بارے میں پیار بھری گفتگو کی۔
لاس اینجلس میں آتشزدگی، آسکر ایوارڈز کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان
اقصیٰ کی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی پہلی بیٹی کے پیدا ہونے کی خبر سنی تو میں بال کٹوا رہا تھا۔ اسے پہلی بار پکڑتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور انشا کے آنے پر بھی مجھے ایسا ہی محسوس ہوا۔
اپنی بیٹیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 5 بیٹیوں کا باپ کہلانے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ میں نے ہر بیٹی کی پیدائش کے ساتھ اپنی زندگی کو مزید بہتری میں بدلتے دیکھا ہے۔
محسن عباس حیدر نے والد کے جنازے میں شریک رشتہ داروں کو ڈھکے چھپے لفظوں میں کھری کھری سنادی
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا اپنی اولاد سے زیادہ اس کی اولاد سے محبت ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انشا اور شاہین شاہ آفریدی کا بیٹا عالیار بھی ان کا ہی بیٹا ہے۔ ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ باپ اور نانا ہونا ایک تحفہ ہے۔ میں اپنے نواسے نواسی کو بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھتا ہوں۔ یہ سب میرے بچے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ جب کبھی بیگم سے میری لڑائی ہو جاتی ہے تو بیٹیاں بلیوں کی طرح اپنی ماں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں، میں خواہ ان کے کتنے ہی نخرے کیوں نہ اٹھا لوں اپنی بیوی کو بیٹیوں کے سامنے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ان کی سب سے چہیتی بیٹی کون سی ہے ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام بیٹیوں کو ایک جیسا پیار کیا ہے اور ان کے لیے تمام بیٹیاں برابر ہیں لیکن چونکہ اس وقت عروہ سب سے چھوٹی ہے اس لیے سب کی چہیتی ہے۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ ایک باپ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارے۔ حالیہ دنوں میں بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کا کردار ماں سے بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے۔
شاہد آفریدی کوبوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانا جاتا ہےوہ اپنے بولڈ بیٹنگ اسٹائل اور بہترین اسپن بولنگ کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی نادیہ آفریدی سے ہوئی ہے جن سے ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ شاہد آفریدی اب دو پیارے بچوں کے نانا بھی بن چکے ہیں۔