Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا سستا ترین وینٹی لیٹر تیار کرلیا

جلد ہی یہ وینٹی لیٹر بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت مختلف ملکوں کو برآمد کیا جائے گا
شائع 16 جنوری 2025 12:52pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بین الاقوامی مارکیٹ پر انحصار ختم کرتے ہوئے پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے۔

صحت کے ملکی شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہیاں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کیا گیا ہے۔ سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے۔

کوالٹی کنٹرول کا عملہ اکیس سے بائیس دن میں چار قسم کی ٹیسٹنگ کرتا ہے، یہ ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔

وینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کے مطابق وینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائنگ اور اسی فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹر فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت تیس لاکھ روپے ہے جو درآمدی وینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے۔

ان کا کہنا تھ اکہ پاکستانی وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس کا کلینیکل ٹرائل ہوچکا ہے۔ جلد ہی یہ وینٹی لیٹر بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت مختلف ملکوں کو برآمد کیا جائے گا۔

Ventilator