بھارت کے مہا کمبھ میلے کی حسین ترین خاتون سادھو کون؟
13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہنے والا مہا کمبھ دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے، جہاں لاکھوں لوگ گنگا، یمنا، اور سرسوتی کے سنگم پر روحانی سکون کی تلاش میں آتے ہیں۔
اس دوران دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مند سنگم پر اسنان (غسل) کریں گے۔ سنگم وہ جگہ ہے جہاں ہندو عقیدے کے مطابق مقدس دریا گنگا، جمنا اور اساطیری دریا سرسوتی ملتے ہیں۔
خوبصورت سادھوی کی حقیقت
اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں لاکھوں عقیدت مند مقدس سنگم پر اسنان کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ یہ میلہ نہ صرف اپنی مذہبی اہمیت کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ مختلف انوکھی شخصیات اور دلچسپ واقعات کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔
بھارت کے نیوکلئیر پروگرام کو بڑا جھٹکا
حال ہی میں، ایک نوجوان لڑکی سادھوی کے لباس میں مہا کمبھ میں خاص توجہ کا مرکز بنی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اسے خوبصورت ترین سادھوی قرار دیا گیا، لیکن جلد ہی یہ واضح ہوا کہ وہ اصل میں سادھوی نہیں بلکہ ہرشا رچریا نام کی ایک میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔
ہرشا رچریا، حقیقت کیا ہے؟
ہرشا رچریا نے ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ وہ سادھوی نہیں ہیں بلکہ ایک کردار ادا کر رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے سناتن دھرم سے متعلق معلومات ریلز کے ذریعے شیئر کی ہیں، لیکن وہ سادھوی بننے کے لیے ضروری سادھنا اور مشقوں سے نہیں گزریں۔
ان کے الفاظ میں! ’مجھے سادھوی نہیں کہنا چاہیے کیونکہ میں نے سادھوی بننے کے لیے ضروری تربیت اور مراحل مکمل نہیں کیے ہیں۔ میں نے صرف اپنے گروجی سے منتر لیا ہے اور سادھنا کا آغاز کیا ہے۔‘
ٹرولنگ پر ہرشا کا مؤقف
ہرشا نے یہ بھی کہا کہ انہیں سادھوی کے طور پر پیش کیے جانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ اس کو مثبت طور پر لیتی ہیں۔ ان کے مطابق، لوگ ان کے لباس کی بنیاد پر انہیں ’خوبصورت سادھوی‘ کہہ رہے ہیں، جو ان کے خیال میں غیر مناسب ہے۔
بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، پاکستان کا کونسا نمبر ہوگا؟ رپورٹ میں بڑے انکشافات
انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں انہوں نے سنیاسی زندگی اپنانے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن ان کے گروجی نے انہیں ’گرہستھ جیون‘ کی ذمہ داریاں نبھانے کا مشورہ دیا۔
مہا کمبھ نہ صرف عقیدت کا مرکز ہے بلکہ جدید دور میں سوشل میڈیا اور عوامی دلچسپی کی وجہ سے مزید رنگا رنگ بن چکا ہے۔