عثمان قادر پاکستان چھوڑ گئے، اب کس ملک کی ٹیم کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے؟
گزشتہ برس اکتوبر میں دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عثمان قادر بہتر مستقبل کا لیے مستقل طور پر آسٹریلیا منتقل ہوگئے۔
پاکستان کے سابق لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 32 وکٹیں حاصل کیں۔
عثمان قادر نے آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کرنے کے ساتھ انہوں نے سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل کا آغاز بھی کردیا۔ اس کے ساتھ ہی عثمان قادر نے پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی۔
لیجنڈری کرکٹر کے ساتھ سیلفی کی کوشش میں مداح نے گاڑی ٹھوک دی
علاوہ ازیں عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔
عثمان قادر آسٹریلیا میں اپنے کرکٹ کیریئر کیلیے پر امید ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرکٹ ان کی ذریعہ معاش ہے۔ میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا آیا ہوں اور یہاں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہوں۔
عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے کھیلنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا، خود کو سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔