Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کردیا

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوچکا
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2025 07:56am

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافے کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے کیا گیا تھا۔

petrol price

اسلام آباد

Petrol

petroleum prices

PETROLEUM RATES