Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹر کون؟

کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر بھی قسمت مہربان ہوگئی
شائع 15 جنوری 2025 10:19pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی، کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی اور بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔

ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح کے بعد شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے جبکہ نسیم شاہ ترقی کے بعد 50 ویں، وسیم جونیئر 2 درجے ترقی کے بعد 59 ویں پوزیشن پر آگئے جبکہ محمد نواز 72 ویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔

شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اُن کی جگہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے لے لیا۔

افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کلدیپ یادو بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ

ٹی ٹوینٹی میں بابر اعظم 6 درجہ ترقی کے بعد اپنے ساتھی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ صائم ایوب کی 57 ویں پوزیشن برقرار رہی۔

رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر رہے۔

ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب نے لمبی چھلانگ لگادی

ٹی 20 رینکنگ میں شاہین آفریدی ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حارث رؤف اور عباس آفریدی تنزلی کے بعد 29 ، 44 نمبر پر آگئے۔

Fakhar Zaman

ICC

virat kohli

rohit sharma

ODI Ranking

Baber Azam

odi cricket

shubman gill

Zaheer Ahmad Babar Sidhu