اپوزیشن رہنماؤں کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے خط میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
اپنے 12 شہدا کا ذکر کیا تھا، مزید 2 زخمی جاں بحق ہو چکے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے لکھا کہ ’آئین کے آرٹیکل 213 (2 اے) اور (2 بی) کی تکمیل کی غرض سے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی بروقت آئینی تقرری ممکن بنائی جاسکے۔‘
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ ’وہ اپنے عہدے کی بدنامی کا باعث ہیں۔‘
کل تحریری مطالبات پیش کریں گے، پھر حکومت کی مرضی وہ مذاکرات چلانا چاہتی ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بھی اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرشبلی فراز کا کہنا ہے کہ آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کی بروقت تشکیل چیف الیکشن کمیشن سمیت بلوچستان اور سندھ کے ارکان کی نامزدگی کو آئین کے مطابق ممکن بنائے گی۔