کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری
کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں، پیٹرولیم ڈویژن کے ٹیرف میں اضافہ کے بجائے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کے لیے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی۔
سولہ جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کے بجائے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پاس کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کیا گیا تو عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹیرف میں اضافے پر کیپٹو پاور پلانٹس نوٹیفائیڈ ٹیرف کے مطابق ادائیگیاں کریں گے۔
شیل پاکستان کا نام تبدیل، نئے مالکان نے نیا نام کیا رکھا
ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو سکتا ہے۔