’اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین انتقال کر گئے‘، سوشل میڈیا پر خبر وائرل
پاکستانی اداکار ، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے ہی انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کرسیخ پا ہوگئے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف یاسر حسین بھڑک اٹھے بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس خبر پر شش و پنج میں مبتلا ہوگئے۔
زویا ناصر کی والدہ نے ڈاکو کیسے پکڑوایا؟
ْ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے انتقال پر مبنی ایک خبر کی نشاندہی کی۔
پوسٹ میں انہوں نے ان ڈیجیٹل کریٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جو غلط تھمب نیلز پوسٹ کر کے کلک بیٹ بناتے ہیں۔
انہوں نے یوٹیوب پر اپنی موت کی جعلی خبر دوبارہ شیئر کر کے پوسٹ کی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اقرا عزیز کے شوہر کا انتقال ہو گیا۔
راشد محمود نے متنازعہ بیانات پر سعود کو آڑے ہاتھوں لے لیا
یاسر حسین نے اس خبر پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔
پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ڈیجیٹل کریٹرز کو صرف چند کلکس حاصل کرنے کے لیے سستی خبریں بنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے یاسر حسین کے جوابی وار پر ناپسندیدگی ظاہر کی اور لکھا کہ کم از کم یاسر کو اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے الفاظ کا درست انتخاب کرنا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز2018 ء میں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ جس کے بعد وہ دسمبر 2019 ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔