مردان میڈیکل کمپلیکس میں سرکاری ملازمین کی بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں میڈیکل کمپلیکس کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا۔
مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال آئی 32 سالہ بیوہ خاتون سے زیادتی کی۔
مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر ہسپتال کے سرکاری ملازمین ہیں۔
لاہور: کار سوار کی نجی اسکول کی بس پر فائرنگ
خاتون جن کا تعلق مردان کے علاقے بخشالی سے ہے 4 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد گیارہ جنوری کو تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے خلاف جسنی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔
مبینہ پنکھا چور فائر بریگیڈ کی عمارت سے گر کر مارا گیا
پولیس ملزم ذاکر کے گرفتاری کے خلاف چھاپے مار رہی ہے۔