Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

سپن وام میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا
شائع 15 جنوری 2025 11:13am

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپن وام میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبالے میں چار خارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

security forces operation