جعلی بریڈ پٹ نے خاتون کے کروڑوں لوٹ لئے
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے درمیان منفرد جعلسازی کے انوکھے کیس نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک 53 سالہ فرانسیسی خاتون این نے ایک جعلساز کے ساتھ آن لائن رومانوی تعلقات میں مبتلا ہو کر تقریباً 10 لاکھ یورو (23 کروڑ پاکستانی روپے) گنوا دیے۔ جعلساز نے خود کو ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کیا اور خاتون سے کئی مالی مطالبات کیے۔
16 جنوری کو دنیا بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی
دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ فروری 2023 میں شروع ہوا، جب خاتون کو سوشل میڈیا پر بریڈ پٹ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اکاؤنٹ سے پیغام آیا۔ جعلساز نے آہستہ آہستہ خود کو بریڈ پٹ ظاہر کر کے خاتون کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور آہستہ آہستہ یہ تعلق دوستی اور پھر دوستی سے محبت میں بدل گیا۔
جعلساز نے بریڈ پٹ کی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز بھیج کر خاتون کو یقین دلایا کہ وہ حقیقی اداکار سے بات کر رہی ہے۔
ٹک ٹاک کی متبادل 5 زبردست اور دلچسپ ایپلی کیشنز
شروع شروع میں این کو شک ضرور ہوا تھا لیکن جب اس جعلساز نے اسے بریڈ پٹ کی AI سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں، تو این نے اُس پر یقین کرلیا۔
بات چیت کے دوران جعلساز نے خود کو بریڈ پٹ ظاہر کرتے ہوئے این سے شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ اسے کچھ قیمتی تحائف بھیجنا چاہتا ہے، مگر ان تحائف کو وصول کرنے کے لیے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے جعلساز نے این سے 9 ہزار یورو بھیجنے کو کہا، جس پر این نے رقم دینے کی رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد جعلساز کے مالی مطالبات مزید بڑھتے گئے۔
بعد میں جعلساز نے خاتون سے پیسے بھیجے جانے کی درخواست کی، یہ کہہ کر کہ وہ گردے کے کینسر میں مبتلا ہے اورکیونکہ سابقہ اہلیہ و اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ طلاق کے جاری کیس کیوجہ سے عدالت نے اس کے اکاؤنٹس بلاک کر رکھے ہیں۔ خاتون نے اس پر یقین کر لیا اور اس کے مالی مطالبات پورے کیے۔
معاملہ اس وقت کھلا جب خاتون نے خبریں دیکھیں اور اصل بریڈ پٹ کو اپنی نئی گرل فرینڈ انیس ڈی ریمن کے ساتھ دیکھا۔ خاتون نے فوراً حکام سے رابطہ کیا، اور تحقیقات شروع ہو گئیں۔
متاثرہ خاتون اس وقت شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔