تقریب کے دوران انٹونی بلنکن کے خلاف احتجاج، ’نسل کشی کا سیکریٹری‘ قرار
واشنگٹن ڈی سی میں خطاب کے دوران ایک خاتون نے امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو ’نسل کشی کا سیکریٹری‘ قرار دے دیا۔
منگل کو ایک تقریب کے دوران خاتون نے انٹونی بلنکن کے خلاف احتجاج کیا اور ان پر نسل کشی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے۔
شمالی غزہ میں بم دھماکے میں 5 اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک، 10 زخمی
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کیا۔
خاتون نے انٹونی بلنکن کو وزیر خارجہ کی جگہ نسل کشی کا وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمییں معاف نہیں کریں گے۔
اسرائیلی فوجیوں نے مزید جنگ نہ لڑنے کی دھمکی دے دی
حجابی خاتون نے کہا کہ انٹونی بلنکن تم نسل کشی کے سیکریٹری ہو اور تمہاری وجہ سے ہزاروں لوگوں کی نسل کشی ہوئی، تم نے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے خاتون کے احتجاج پر جواب میں کہا کہ میں آپ کے نقطہ نظر کا احترام کرتا ہوں۔
بعد ازاں انتظامی اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔