سولہ جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوسکتا ہے؟
سولہ جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے۔
جس کے مطابق پیٹرول ساڑھے تین روپے اور ڈیزل 3 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
شیل پاکستان کا نام تبدیل، نئے مالکان نے نیا نام کیا رکھا
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے تک اور مٹی کا تیل 6 روپے سے زائد مہنگا ہوسکتا ہے۔
اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 15 جنوری کو کرے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے
وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا
petrol price
petroleum prices
مقبول ترین