Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

مادھوری دکشت کی نئی ’فراری‘ کی قیمت کیا ہے؟ آپ حیران رہ جائیں گے

مادھوری ڈکشٹ کے پاس کاروں کا شاندار مجموعہ ہے
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2025 03:12pm

مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے اپنے کلیکشن میں ایک اور لگژری گاڑی Ferrari 296 GTS Rosso Corsa کا اضافہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں، جوڑے کو ایک عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مادھوری نیلے رنگ کے لباس میں بے حد دلکش لگ رہی ہیں اور شری رام نینے سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر باہر نکل جاتے ہیں۔

امیتابھ بچن کے ہمشکل نے گاڑیوں کے شو روم مالک کوچونا لگا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق، Ferrari 296 GTS کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔ یہ خاص گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے۔

بھارتی میڈیا میں شائع کی گئی جولائی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، مادھوری ڈکشٹ کے پاس کاروں کا شاندار مجموعہ ہے، جس میں مرسڈیز-مے بیک S560، ایک رینج روور ووگ، اور ایک پورش 911 ٹربو ایس شامل ہیں، جن کی مالیت تقریباً 3.08 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات