Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

راشد محمود نے متنازعہ بیانات پر سعود کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سید نورنے سعود کو دوبارہ چانس دیا
شائع 14 جنوری 2025 01:20pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اور ریڈیو پریزینٹرراشد محمود نے شان شاہد اور سید نور کے بارے میں سعود کے متنازعہ ریمارکس پر شدید تنقید کی ہے۔

راشد محمود پی ٹی وی کے بہت سے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہیں منفی کردار ادا کرکے شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ وہ ہمیشہ سماجی، سیاسی اور میڈیا کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

حنا بیات کا عامر خان پر اپنے شو کا فارمیٹ کاپی کرنے کا الزام

راشد محمود حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر نظر آئے۔ اپنے مختصر انٹرویو میں انہوں نے شان شاہد اور سید نور کے بارے میں سعود کے متنازعہ ریمارکس پر بات کی۔ انہوں نے ایک دوسرے پر تنقید کرنے والی مشہور شخصیات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سعود کی غیر ضروری تنقید پررائے دیتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ سعود پرویز کلیم کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے۔ ان کی اداکاری میں کوئی خاص خوبی نہیں تھی۔ انہیں اس صنعت کا شکر گذار ہونا چاہیے جس کے ذریعے انہیں شہرت اور شناخت ملی۔ سید نورکی فلم ہوائیں سے پہلے سعود کی کئی فلمیں فلاپ ہوچکی تھیں۔

کرکٹر حسن علی کا اپنی شادی کے لیے بیوی کی قربانیوں کا انکشاف

راشد محمود نے فلم انڈسٹری کے زوال میں کسی ایک کے شریک ہونے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کے زوال میں کئی لوگ ملوث ہیں۔ یہ غیر پیشہ ور لوگوں کی شمولیت کی وجہ سے پیچھے چلی گئی ، ایسے میں رجحان سازوں کو کریڈٹ دیا جانا چاہئے۔ سید نور جیسے سٹار میک کو بدنام کر کے آپ مشہورنہیں ہو جائیں گے۔

شان شاہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، شان شاہد پاکستان کا فخر ہے جس کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ وہ کسی بھی قسم کا ایکشن رول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بغیر کسی بناوٹ کے۔ بڑے قد والے اداکاروں کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ لوگوں کی چالیں ہیں۔ راشد محمود نے ناصر ادیب کے ساتھی اداکاروں کے بارے میں بیانات پر بھی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا، سچے اور حقیقی فنکار، جو اپنے فن میں کامل ہوتے ہیں، ہمیشہ عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا لیتے ہیں۔ بہت سے لوگ آئے اور انڈسٹری پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں فنکار نہیں کہا جا سکتا۔

اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں مشہور فنکاروں کے بارے میں بے جا تبصرے کرنا اچھی روایت نہیں ہے۔ لیجنڈ فنکاروں کا احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ فلم سازی اور مواد کی تخلیق ایک آدمی کا شو نہیں ہے۔ ٹیم کی شکل میں ایک ساتھ کام کرنے والے فنکارہی کمال کرتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات