Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

وفاق کی ناانصافی پر احتجاج، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

ن لیگ نے اتحادی حکومت ہوتے ہوئے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں پر حد پار کردی ہے، خط
شائع 14 جنوری 2025 01:18pm

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق کی ناانصافی پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

کراچی حیدرآباد، سکھر موٹروے منصوبے پر سندھ اور وفاق میں تنازعہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں لکھا کہ این ایچ اے کے 105 منصوبوں میں سندھ کے صرف چھ منصوبے رکھے گئے، وفاق نے پنجاب کیلئے نیشنل ہائی وے کی طرف سے 33 منصوبے رکھے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے ساتھ ناانصافی کی حد کردی ہے، پنجاب کیلئے 708 ارب روپے کے منصوبے تجویز کئے گئے اور 62 ارب مختص کئے گئے، سندھ کیلئے صرف 78 منصوبے تجویز کئے گئے اور 7 ارب روپے مختص کئے گئے۔

خط میں کہا گیا کہ ن لیگ نے اتحادی حکومت ہوتے ہوئے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں پر حد پار کردی ہے، وفاق این ایچ اے بجٹ کا کُل 38 فیصد پنجاب پر خرچ کرے گا، جبکہ سندھ کیلئے صرف 4 فیصد رکھا گیا ہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PM Shehbaz Sharif

NHA Projects