Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک

پہلا آپریشن ٹانک اور دوسرا وادی تیراہ میں کیا گیا
شائع 14 جنوری 2025 11:49am

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کئے گئے دو الگ الگ آپریشنز میں آٹھ خوارج کو مار ڈالا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری 2024 کو خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز کئے گئے۔

کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل شروع، آرمی، پولیس اور ایف سی کی موجودگی میں 4 بنکرز تباہ

پہلا آپریشن ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں چھ خوارج ہلاک ہوئے۔

دوسری کارروائی خیبر ضلع کے جنرل ایریا وادی تیراہ میں کی گئی جس میں فورسز نے سے دو خوارج مار ڈالے۔

پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آ گئے

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیننگ آپریشن کیا جارہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

security forces operation