Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

فاسٹ بولر احسان اللہ کا پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان، بڑی وجہ بتا دی

اس سال مجھ پر اعتبار کر کے پی ایس ایل کھلا سکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا، احسان اللہ
شائع 14 جنوری 2025 11:46am

فاسٹ بولر احسان اللہ نے پاکستان سپر لیگ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جس کی انہوں نے بڑی وجہ بھی بتا دی۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولراحسان اللہ نے 2023 میں پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انھیں اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا، لیکن بدقسمتی سے پہلا میچ کھیل کر انجری کا شکار ہوگئے اور دوسرے ون ڈے میں شرکت نہ کر سکے۔

بعد ازاں بولراحسان اللہ کے کرکٹنگ کیرئیر میں اتار آنا شروع ہوا اور انجری نے انہیں کرکٹ سے دور کر دیا۔ ان کو گزشتہ ایک سال سے کہنی کی انجری کا مسئلہ درپیش ہے، اس دوران ان کا آپریشن اور انگلینڈ میں چیک اپ بھی ہوچکا ہے۔

مسلسل 9 سیزن میں کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے سرفراز پی ایس ایل 10 کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

اب فاسٹ بولراحسان اللہ کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرتے ہیں کیونکہ یہ دنیا اور لوگ بھی مطلبی ہیں۔

ایک انٹرویو میں احسان اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلیں گے نہ ہی پی ایس ایل میں کبھی نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے متعلق کہا کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کتنے میں فروخت ہوئے؟

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے سپورٹ نہ کرنے کے سوال پر احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا، علی ترین کو کوئی اور ملتا ہے تو وہ ان کے ساتھ چلے جاتے ہیں، وہ مجھے نہیں میرے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتے تھے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شروع ہونے میں ابھی 4 مہینے ہیں۔ اس سال پی ایس ایل کے لیے ان پر اعتبار کر کے ٹیم میں رکھ سکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان چھوڑ کر دبئی یا انگلینڈ چلا جاؤں گا۔

Fast Bowler

Multan Sultans

Ali Tareen

boycott

IHSANULLAH

psl 10