Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

’ٹاس‘ کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس (سکہ گھمایا) جو کہ ’Heads‘ آیا جس کے بعد میں نے اسے قتل کردیا
شائع 14 جنوری 2025 10:58am

پولینڈ میں ایک 20 سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔ حیران کن طور پر، اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس) کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی، جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی، جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کی تھی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں مدعو کیا، جہاں وہ سو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے نیند کے دوران لڑکی پرتشدد حملہ کیا اور رسی سے اس کا گلا گھونٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا، پھر اس کی لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ دیا۔ یہ سب کرنے کے بعد ملزم نے حیران کن طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 20 سالہ قاتل نے پریشان کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس (سکہ گھمایا) جو کہ ’Heads‘ آیا جس کے بعد میں نے اسے قتل کردیا۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ثابت، عمر قید کی سزا سنا دی گئی

ملزم نے پولیس کو بیان میں کہ اگر کوائن میں ’Tails‘ آتا تو لڑکی ابھی زندہ ہوتی۔

پولینڈ کی پولیس نے وکٹوریا کوزیلسکا کی لاش ملنے کے چند گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے پولیس کو چونکا دینے والا بیان دیا کہ مجھے قتل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو میں نے کر دیا۔ اس نے بتایا کہ وکٹوریا کو نیند سے جگانے کی میں نے کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا جس کے بعد میں نے ٹاس کیا اور اس کا قتل کر دیا، میں نہیں جانتا کہ میں نے اہسا کیوں کیا۔

سال 2024 میں 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل، ایچ آر سی پی

ملزم نے خوفناک بیان دیتے ہوئے مزید بتایا قتل کے بعد میں نے وکٹوریا کو برہنہ کر کے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی لاش کو ایک پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال دیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اگست 2023 میں وکٹوریا کوزیلسکا کو قتل کرنے سے پہلے ملزم کسی اور کو جان سے مارنے کے لیے سوچ رہا تھا اور اس کام کے لیے شہر میں گھوم رہا تھا۔

مقامی خبروں کے مطابق جرم کے بعد ملزم نے خودکشی کا سوچا لیکن اس کے بجائے پولیس کو بلانے کا فیصلہ کیا۔ وہ تب سے جیل میں قید اور جسے عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

accused arrested

Polish Man

Tosses Coin

Decide

kills her

then rape