بچپن کا کھیل پیشہ ور گیم میں تبدیل، ’کھو کھو‘ کا ورلڈ کپ شروع، پہلا میچ کون جیتا؟
اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ’کھو کھو ورلڈ کپ 2025‘ کا افتتاحی میچ پیر کو ایک شاندار مقابلے کے ساتھ کھیلا گیا، جہاں میزبان ہندوستان نے نیپال کو 42-37 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا زبردست آغاز کیا۔
کپتان پراتیک وائیکر کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی ہمہ جہت کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ پہلے ٹرن میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے نیپال کے دفاع کو صرف 60 سیکنڈ میں توڑتے ہوئے 14 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ پراتیک وائیکر اور رام جی کشیپ کی شاندار جمپس نے شائقین کو حیران کر دیا۔
آن لائن گیمز بچوں کو چڑچڑا اور پرتشدد کیوں بناتے ہیں
سچن بھارگو، جنہوں نے بطور ’وزیر‘ پراتیک کی جگہ لی، نے کھیل کا رخ بدل دیا ۔ ان کی شاندار اسکائی ڈائیو نے نہ صرف ٹیم کے لیے پوائنٹس کا اضافہ کیا بلکہ نیپال کو ’ڈریم رن‘ حاصل کرنے سے بھی روکا۔
نیپال کی مزاحمت
نیپال نے دوسرے ٹرن میں 20 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ایک زبردست ٹرن لیا ۔ جوگیندر رانا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے چار اہم پوائنٹس حاصل کیے، جن میں دو شاندار ڈائیوز بھی شامل تھیں۔ نیپال کے کھلاڑی بھرت سارو نے ٹورنامنٹ کا پہلا ڈریم رن مکمل کر کے ٹیم کو الجھائے رکھا، لیکن ہندوستان کی برتری کے سامنے یہ کوشش ناکافی ثابت ہوئی۔
کھیل سے بھارتی حکومت کا کھلواڑ جاری، ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار
کھیل کا اختتام
ہندوستان نے چوتھے ٹرن میں اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے نیپال کو پانچ پوائنٹس کے فرق پر رکھا۔ تاہم شاندار کوششوں کے باوجود نیپال فتح حاصل نہ کر سکا، اور ہندوستان نے 42 پوائنٹس کے ساتھ میچ ختم کر کے 21 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس شاندار جیت کے ذریعے شائقین کے لیے ایک یادگار دن بنا دیا۔