100 سالہ تاریخ کی شدید سردی اور پنجاب میں سعودی عرب جیسی برفباری، محکمہ موسمیات کا بیان جاری
محکمہ موسمیات پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ملک میں 100 سالہ تاریخ کی شدید سردی اور پنجاب میں برفباری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گی اہے کہ ’حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کے دوران پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہوں گے، اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سعودی عرب کی طرح برفباری ہو سکتی ہے، بے بنیاد اور غیر تصدیق شدہ ہے‘۔
اسپارکو کا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کرنے کا اعلان
محکمہ موسمیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ علاقے جغرافیائی اور موسمیاتی طور پر ایسی صورتحال کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، لیکن ایسی غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔