Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا

سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
شائع 13 جنوری 2025 10:05pm

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں روک دیا گیا، جس کے باعث ٹرین میں سوار مسافر رل گئے۔

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس ٹرین گزشتہ 2 گھنٹے سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے، سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی سے کافی بیمار لوگ ٹرین میں سفر کررہے ہیں یہاں پر کھانے پینے اور رہائش کا بندوست کہاں سے کریں۔

کراچی سے براستہ لاڑکانہ کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس 2سال بعد بحال

مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جیکب آباد سے متبادل ٹرانسپورٹ بھی نہیں مل رہی ہم کہاں جائیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو روکا ہے، ٹرین کل صبح جیکب آباد سے روانہ ہوگی۔

karachi

quetta

Train

bolan mail express

jacobabad railway staion