Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

فالتو سوال پوچھنے والے یوٹیوبر کو سادھو بابا نے چمٹے سے پیٹ دیا

یوٹیوبرز کو کیا مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ؟
شائع 13 جنوری 2025 07:56pm

بھارت کے کمبھ میں میلے ایک سادھو کی اپنے خیمے میں ایک یوٹیوبر کو چمٹے سے پیٹتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک 1,14,000 سے انٹرنیٹ صارفین نے دیکھا اوراپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیار پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادھو اپنے خیمے میں ایک یوٹیوبر کو چمٹے سے پیٹ رہا ہے۔ ویڈیو میں یوٹیوبر کو مائیک کے ساتھ سادھو سے سوالات پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کچھ سوالات کے جوابات دینے کے بعد سادھو یوٹیوبر سے ناراض ہوجاتا ہے اور اسے چمٹے سے مارنا شروع کر دیتا ہے اوراسے اپنے خیمے سے باہر نکال دیتا ہے۔

سادھو غصے سے وہاں کھڑے لوگوں سے کہتا ہے کہ ”تم لوگ دیکھ رہے، اس نے کیا بولا“،سادھو نے تماشائیوں سے پوچھا “ کیا تم لوگوں نے سنا اس نے کیا غلط کہا’؟

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک ایکس صارف نے لکھا، “مہا کمبھ کو کور کرنے کے لیے آنے والے یوٹیوبرز کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا!

تو دوسرے نے صارف تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اپنے چینل کی رسائی بڑھانے کے لیے فضول سوال پوچھیں گے تو بابا جی انہیں چمٹے مار کر ٹھیک کر دیں گے۔

تیسرے صارف نے لکھا “ مہاراج جی نے صحیح کام کیا،’’ ایک اور صارف نے لکھا۔ “ اگر کوئی اپنے غصے پر قابو نہ رکھے تو وہ کون سا ولی ہو سکتا ہے؟“

india

Youtuber

Kumbh Mela

Sadhu kicks